پریمیم انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 11مارچ کو ہوگی

40 ہزاروالے بانڈزکی قرعہ اندازی فیصل آباد میں منعقد ہو گی

بدھ 21 فروری 2024 11:41

پریمیم انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 11مارچ کو ہوگی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) 25ہزار اور 40ہزار مالیت کے پریمیم انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 11مارچ جبکہ 200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ کو منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

25والے پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازی کراچی جبکہ 40ہزار والے بانڈز کی قرعہ اندازی فیصل آباد میں منعقد ہو گی۔200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی مظفر آباد میں منعقد ہو گی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :