فیصل آباد چیمبر کے ممبران کی رکنیت کی تجدید کا عمل 31مارچ تک جاری رہے گا

بدھ 21 فروری 2024 12:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2024ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران کی رکنیت کی تجدید برائے سال25۔2024 کا عمل جاری ہے، جو 31مارچ تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد چیمبر کے ترجمان نے بتایا کہ ممبران سے کہا گیا ہے کہ وہ تجدید کے لئے متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ چیمبر سے رابطہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ چیمبر کے دفتری اوقات صبح 9سے شام 4بجے جبکہ ہفتہ کو صبح 9سے دن ساڑھے 12بجے تک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ کلاس کے ممبران کے لئے تجدید فیس8350روپے جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے 3350روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :