آسٹریلین ہائی کمشنرکی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات

بدھ 21 فروری 2024 22:06

آسٹریلین ہائی کمشنرکی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) پاکستان میں مقیم آسٹریلین ہائی کمشنر نے بدھ کے روز پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاتی امراء میں ہونے والی اس ملاقات میں مہمان سفیر نے مریم نواز کو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔