این اے 83 سرگودھا سے نومنتخب اسامہ احمد میلہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن طلب

بدھ 21 فروری 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کیسوں کی تفصیلات کے حصول کی درخواست پر کیلئے این اے 83 سرگودھا سے نومنتخب اسامہ احمد میلہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر بے بنیاد کیس درج کئے گئے، خدشہ ہے کہ کسی نامعلوم کیس میں گرفتار کرلیا جائیگا، استدعا ہے کہ عدالت درج کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔