علاقے کی بہتری کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دوں گا، میاں خان بگٹی
علاقے کے عوام کو محرومیوں سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا دلائوں گا،نو منتخب رکن قومی اسمبلی
جمعرات 22 فروری 2024 21:55
(جاری ہے)
علاقے کی بہتری کے لئے اپنی گرانقدر خدمات سرانجام دوں گا،علاقے کی عوام کو محرومیوں سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا دلائوں گا۔نو منتخب رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ کے اضلاع سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، زیارت، ہرنائی کی بہتری کے لئے ہمیشہ کوشاں رہوں گا، مذکورہ علاقے کے عوام نے مجھ پر اعتماد کرکے اسمبلی میں بھیجا ہے تو ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، حلقہ کے عوام کی خدمت کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائوں گا، حلقہ کے عوام نے مجھے بھاری اکثریت سے جتوایا ہے تواب میر ا فرض بنتا ہے کہ ان کی امیدوں پر پورا اتروںاور اپنا فرض ادا کرتے ہوئے سبی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، زیارت، ہرنائی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا اور آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو قابل استعمال میں لا کر علاقے کی تعمیر و ترقی اور یہاں کے عوام کے لئے فلا ح و بہبود کے منصوبے بناکر بروقت پایہ تکمیل تک پہنچا کر صوبے کی پسماندگی اور لوگوں میں پائی جانی والی احساس محرومی کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔وڈیرہ میاں خان بگٹی کا کہنا تھا کہ قدرت نے بلوچستان کی سرزمین کو قدرتی وسائل، معدنیات،بلند و بالا پہاڑوں، چٹیل میدانوں،ساحل سمندر سمیت ہر نعمت سے نواز رکھا ہے، لہذا ہمیں اجتماعی نوعیت کے منصوبوں کو پروان چڑھاتے ہوئے مثبت سوچ کے ذریعے آگے بڑھنا ہو گا تاکہ بلوچستان کو پاکستان کے دیگر ترقی یافتہ صوبوں کے برابر لایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت نے ہمیشہ ملک و قوم کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ترقیاتی منصوبے شروع کر کے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے، تاہم پاکستانی عوام کی امیدیں بھی مسلم لیگ (ن) سے جڑی ہوئی ہیں، حکومت بننے کے بعد پارٹی کی ترجیحات میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا کر مسائل سے چھٹکارا دلاوں گا۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ اس ملک کی واحد جماعت ہے، جس نے ہمیشہ اپنے دور میں ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں، سڑکوں کی تعمیرات سے لے کسانوں کو سہولیات اورملکی معاشی ترقی کے لئے اہم کردار اد ا کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات
-
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.