سپین ،آتشزدگی سے 4 افراد ہلاک،14زخمی

جمعہ 23 فروری 2024 12:00

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2024ء) سپین کے شہر ویلنسیا میں ایک کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ کے بلاک میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک اور ایک بچے سمیت 14 زخمی ہو گئے۔ سٹی کونسل کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور 19 افراد لاپتہ ہیں۔ عینی شاہدین اور ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ آگ گزشتہ شام کو ویلنسیا کے علاقےکیمپنار میں ایک اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پر لگی اور تیزی سے پھیل گئی۔

(جاری ہے)

ویلینسیا کے ایمرجنسی سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جارج سوریز ٹوریس نے 4افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق آتشزدگی میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک 7 سالہ بچہ بھی شامل ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سپین کے پبلک ٹیلی ویژن ٹی وی ای نے کہا کہ 14 منزلہ عمارت میں 130 سے زائد فلیٹس تھے جو آگ لگنے کے باعث ایک ڈھانچے میں تبدیل ہو گئے جبکہ حادثے کی اطلاع پر فائر فائٹرز کی 22 ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :