اے این ایف کا منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

جمعہ 23 فروری 2024 20:07

راولپنڈی، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) اے این ایف کا منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارگو آفس اسلام آباد میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 10.5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے ، لاہور کوریئر آفس میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی ہے ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 68 آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں ، پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سی1 کلو ، ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر دو ملزمان سے 29 کلو، لکپاس ٹول پلازہ مستنگ کے قریب 22 کلو ، شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب دو ملزمان سے 7 کلو چرس اور محلہ عثمانیہ گلگت کے قریب 3 ملزمان سے 1 کلو چرس برآمد کی گئی ہے، لاہور ایئرپورٹ پر نائجیریا سے بھیجے گئے پارسل سے 330 گرام کوکین بھی برآمد کی گئی ہے ، ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔