تاشفین صفدرچوہدری، سلمی سعید کو پاکستان مسلم لیگ کی مخصوص نشست پر ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد،اشرف چوہدری، فائزہ چوہدری

جمعہ 23 فروری 2024 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری ،فائزہ چوہدری صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین ضلع نارووال و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی57نارووال نے تاشفین صفدر چوہدری،سلمیٰ سعید کو پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے مخصوص نشست پر جبکہ رشدہ لودھی ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ ن کی طرف سے مخصوص نشست پر ایم پی اے منتخب ہونے پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی خواتین عوای فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرینگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ خواتین اراکین اسمبلی پنجاب کے اندر قانون سازی اور پنجاب کی محروم طبقوں کی بحالی کیلئے اسمبلی کے اندر اہم کردار ادا کریں گے اور پنجاب کے مسائل کو کم کرنے اور مزدوروں اور غریبوں کے حل نکالنے میں کردار ادا کریں گے۔