سرگودھا ،متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

اتوار 25 فروری 2024 15:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران نے تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انسپکٹر فاروق حسنات کو ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی سے انچارج سی آئی اے سٹاف،سب انسپکٹر شعیب سکندر کوپولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی، انسپکٹر نسیم کو ایس ایچ او تھانہ ساہیوال سے سی آئی اے سٹاف،انسپکٹر محمد افضل کو ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹان سے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال،سب انسپکٹر عمر عبداللہ کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹان،انسپکٹر نوید اکرم کو ایس ایچ او تھانہ صدر سے سی آئی اے سٹاف،سب انسپکٹر شاہد نواز کو انچارج اے سی ایل سی سے ایس ایچ او تھانہ صدر سرگودھا تعینات کر دیا۔