سندھ اسمبلی میں حلف اٹھانے والے اراکین کی تعداد 157 ہو گئی

اتوار 25 فروری 2024 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) سندھ اسمبلی میں اب تک حلف اٹھانے والے اراکین کی تعداد 157 ہو گئی۔پیپلز پارٹی کے نادر مگسی، نثار کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر نے حلف نہیں اٹھایا جبکہ عبدالعزیز جونیجو کے انتقال کی وجہ سے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کے 2 منتخب ارکان اور ایک مخصوص نشست پر خاتون نے حلف نہیں لیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر 2 خواتین اور اقلیت نشست کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔جماعتِ اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہو سکا ہے۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اراکن کی کل تعداد 168 ہے۔