سوات ،محکمہ سپورٹس کے تعاون سے ’’مسٹر سوات باڈی بلڈنگ ‘‘مقابلوں کا انعقاد ،تن سازوں نے حصہ لیا

اتوار 25 فروری 2024 19:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) سوات میں ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سوات کے زیر اہتمام محکمہ سپورٹس کے تعاون سے ’’مسٹر سوات باڈی بلڈنگ ‘‘مقابلوں کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلع بھر سے تن سازوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ا س مقابلے میں کئی تن سازوں نے مختلف ٹائٹلز اپنے نام کئے جس میںنووائس فزیک عبید خان،جونئیر فزیک مزمل،مینز فزیک حضرت علی،جونیئر مسٹر سوات محسن خان،مسٹر سوات ارشد خان اور سپر مسٹر سوات اصغر خان شامل ہیں۔

آخر میں ڈی اس او سوات عبید اللہ خان ،ڈی اس او شانگلہ تحسین اللہ ،ریجنل سپورٹس آفیسر شکیل احمد خان ،جنرل سیکرٹری سوات باڈی بلڈنگ حاجی سعید اقبال،ایڈوائزر سپورٹس اینڈ کلچر سٹی مئیر سوات شفیع الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :