لیسکو شالا مار ڈویژن کا ٹاسک فورس کے ہمراہ گرینڈ آپریشن

پیر 26 فروری 2024 10:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2024ء) لیسکو شالا مار ڈویژن نے ٹاسک فورس کے ہمراہ مومن پورہ، ہانڈو گجراں اور رام پورہ کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق دوران آپریشن 16ملزمان کو بجلی چوری کرتے پکڑاگیا ، جن کے کنکشن موقع پر منقطع کر دئیے گئے اور ان کے خلا ف ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہے ۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو 17ہزار461یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :