غ*پاکستانی میڈیا بھارتی سیلبریٹیز کو دکھاتا ہے وہ ہمیں نہیں دکھاتے، حسن شہریار

ض*میں بھارتی عوام کے خلاف نہیں ہوں ،میں عزت دو اور عزت لو کا قائل ہوں،اداکار

پیر 26 فروری 2024 17:40

Sکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2024ء) مشہور ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستانی سیلبریٹیز کو نہیں دکھاتا لیکن ہم انہیں دکھاتے ہیں۔ڈیزائنر حسن شہریار نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ ہمارے اشتہارات میں بھارتی سلیبریٹیز کو دکھایا جاتا ہے۔ ہمارے میڈیا میں بھارتی شخصیات کو کوریج ملتی ہے لیکن بھارتی میڈیا پاکستانی سیلیبریٹیز کو نہیں دکھاتا۔

(جاری ہے)

حسن شہریار کا مزید کہنا تھا کہ میں بھارتی عوام کے خلاف نہیں ہوں نا ان کے سیلبریٹیز سے مجھے کوئی مسئلہ ہے تاہم میں عزت دو اور عزت لو کا قائل ہوں۔ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ اگر میں سچ بولوں گا تو میرے کاروبار پر فرق پڑے گا اور بھارتی میرے کپڑے خریدنا بند کردیں گے۔اداکار اور ڈیزائنر نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے نوجوانوں کو پروموٹ کرنا چاہیے۔ میرے لیے پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ میں چاہتا تو دنیا کے کسی بھی ملک میں رہ سکتا تھا لیکن مجھے اپنے ملک سے محبت ہے۔