منی لانڈرنگ کیس ، مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت دیگرکے وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 27 فروری 2024 16:33

منی لانڈرنگ کیس ، مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت دیگرکے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی اہلیہ تحریم الٰہی سمیت دیگر کی ضمانتیں منسوخ کروانے کی پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی ۔

دوران سماعت لاہورہائی کورٹ نے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، عدالت نے شریک ملزمہ سائرہ انور کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت عالیہ نے دونوں ملزمان کے پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے اور کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی اور دیگر 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور تھی۔

مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہوا تھا، مقدمے میں راسخ الٰہی اور اہلیہ زارا الٰہی کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ تحریم الٰہی پر 3کروڑ 3 لاکھ روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔