ویٹرنری یونیورسٹی کایو ایم انٹر پرا ئززکے ساتھ سینئر مینجمنٹ سٹاف کی ٹریننگ اور الائڈ سروسزکے حوا لے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا

منگل 27 فروری 2024 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کا گذشتہ روزیو ایم انٹر پرا ئزز کے ساتھ سینئر مینجمنٹ سٹاف کی پیشہ وارانہ صلا حیتو ں کو اُجاگر کرنے کے لیئے کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگز،ورکشاپ ، سیمینار اور کانفرنس منعقد کروانے اور الا ئڈ سروسز دینے سے متعلقہ مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔

یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسز پرو فیسر ڈاکٹرحبیب الرحمن نے اوربز نس ہیڈیو ایم انٹر پرا ئزز عمار ملک نے منعقدہ تقریب میں کیئے جبکہ چیئر مین پیرا سائٹا لو جی ڈیپارٹمنٹ پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف سمیت یونیورسٹی کے سینئر انتظا می افسران اوریو ایم انٹر پرا ئززسے آفیشلز کی کثیر تعداد نے تقریب میں شر کت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹرحبیب الرحمن نے کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا انعقاد کروانے کے لیئے ویٹر نری یونیورسٹی کا انتخاب کرنے پربز نس ہیڈیو ایم انٹر پرا ئزز عمار ملک کا شکریہ ادا کیا۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میںویٹر نری یونیورسٹی اپنی ویٹر نری اکیڈمی میں یو ایم انٹر پرا ئزز کو ٹریننگ ما ڈیولز، ریسورس پرسنز ، کلا س رومز، سیمینار رومز، میٹنگ رومزاور الا ئڈ سروسز کے علا وہ آڈیٹو ریم کے وسا ئل مہیا کرے گی جہا ںیو ایم انٹر پرا ئزز کے سینئر انتظا می افسران کی پیشہ وارانہ صلا حیتو ں کو اُجاگر کرنے کے لیئے کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگز،ورکشاپ ، سیمینار اور کانفرنس منعقد کروائی جا ئیں گی۔

متعلقہ عنوان :