خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ

بدھ 28 فروری 2024 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھیاسمبلی چوک کو جی ٹی روڑ سے آنے والے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیاپرامن اجلاس کے انعقاد کے لئے 350 پولیس اہلکار تعینات تھے پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی کو مختلف لیئرز میں ترتیب دیا گیا تھاکیپیٹل پولیس کے تمام یونٹس اسمبلی کے باہر اور ریڈ روز ایریا میں سیکیورٹی کے لیے فرائض انجام دیئے سیکورٹی پلان میں شامل 2 ایس پیز رینک کے افسر سیکیورٹی کی نگرانی کی خیبرپختونخوا اسمبلی اور اطراف میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثررہی ،2 بجے ہونے والے اے این پی کے احتجاج کے لئے اضافی نفری تعینات کی گئی،ریڈ زون اور اطراف میں سیکورٹی ہائی الر ٹ تھی،احتجاج کے لیے اے این پی کے سرخ پوش کارکن اسمبلی چوک تیاریوں کے لیے پہنچ گے کارکنان دو بجے احتجاج کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے آئیں تھے سیکورٹی اہلکاروں نے اسمبلی چوک ریڈ زون گیٹ بند کردیاتھا ریڈزون کو جانے والے راستوں پر ٹریفک بندکردی گئی تھی