کرکٹ سیریز، ڈی جی سپورٹس الیون نے سپورٹس رائٹرز کو ہرا دیا

بدھ 28 فروری 2024 22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس الیون اور خیبر پختونخوا رائٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان درمیان تین میچوں کی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں ڈی جی سپورٹس الیون نے سپورٹس رائٹرز کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دیکر سیریزمیں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔ پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اے آئی پی ایس ایشیا سیکرٹری امجد عزیزملک اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے میچ سے قبل ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر، ڈائریکٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس عزیز اللہ، ایڈمنسٹریٹرحیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل، صدر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن عاصم شیرازسابق صدر اعجاز احمد اور دیگر حکام کے ہمراہ پودا لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔

(جاری ہے)

حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈی جی سپورٹس الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 110 رنز بنائے، ڈی جی سپورٹس عبدالناصر نی17، یوسف نے 27، شاہ فیصل نے 28 اور پرویز نے 12 رنز بنائے۔ سپورٹس رائٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی نے تین، سعدبن اویسن نے دو، ارشاد اور فہد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سپورٹس رائٹرز نے 97 رنز بنائے، امجد 22، وقار 47 اور ارشاد اللہ 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈی جی سپورٹس الیون کی جانب سے زعفران اور عبدالناصر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔