لیسکو کی شالامار سب ڈویژن میں بجلی چوروں کےخلاف کارروائی،ایک رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،ترجمان

جمعرات 29 فروری 2024 16:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے ریجن بھر میں بجلی چوروں کےخلاف آپریشن جاری ہیں۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ڈی او شالامار سب ڈویژن نے سٹاف کے ہمراہ لکھوڈیر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

دوران آپریش بسم اللہ میڈیکل سٹور میں بجلی چوری پکڑی گئی،ملزم ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔موقع پر کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور ملزم کےخلا ف ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی۔محکمے کی جانب سے ملزمان کو 4456یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :