قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس، ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی

جمعرات 29 فروری 2024 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سے قبل ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔تفصیلات کے مطابق غیر متعلقہ افراد کا پارلیمنٹ کے اطراف، شاہراہ دستور پر داخلہ بند رہا۔

(جاری ہے)

پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ کے داخلی راستوں پر تعینات رہی، مخصوص کارڈز/ اسٹکرز والی گاڑیوں کو پارلیمنٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت دی گئی ۔