نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ،ایف جی پولو نے بی این پولو کو 5 کے مقابلے میں 9گولز سے شکست دیدی

جمعرات 29 فروری 2024 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) عسکری بینک، حبیب میٹرو بینک اور فیصل بینک کے اشتراک سے جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرے پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ مین ٹورنامنٹ کے دوسرے دن ایف جی پولو نے زبردست مقابلے کے بعد بی این پولو کو 5کے مقابلے میں9 گولزسے شکست دیدی۔ترجمان کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں عسکری بینک، حبیب میٹرو بینک اور فیصل بینک کے تعاون سے نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ مین ٹورنامنٹ جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے دن کے میچز دیکھنے کیلئے فیملیز اور تماشائیوں کی بڑی تعداد پولو گرائونڈ میں موجود تھی۔ بی این پولو اور ایف جی پولو کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا ۔ ایف جی پولو کی طرف سے راول لیپ لا سیٹ نے سات، اینڈرس فلورنٹے اور میاں عباس مختار نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بی این پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان اور ہلریو رئیوز نے دو دو جبکہ سنٹی لوسا نے ایک گول سکور کیا۔ ترجمان کے مطابق اگلا میچ ہفتے کے روز بی این پولو اور ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔