پرمولی پولیس کی کارروائی، نقب زنی ،موٹرسائیکل چوری میں ملوث بین الضلاعی ملزمان گرفتار،مسروقہ سامان برآمد

جمعرات 29 فروری 2024 22:50

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) پرمولی پولیس نے نقب زنی ،موٹرسائیکل چوری میں ملوث بین الضلاعی ملزمان گرفتارکر کے قبضے سے مسروقہ سامان 5عدد سمر سیبل پمپ،2عدد موٹرسائیکلز،1 جنریٹر اور 1عدد سولر شیشہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی رزڑ عجب خان کی قیادت میں ایس ایچ او پرمولی سب انسپکٹر شہزاد خان اور تفتیشی آفسران پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے اور مدعی کی نشاندہی پر نقب زنی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر چھاپہ زنی کے دوران ملزمان گل عظیم سکنہ اپر دیر حال حمزہ ڈھیر اور مشتاق سکنہ چارسدہ حال گنگوڈھیر کو گرفتار کیا جس کے نشاندہی پر چوری شدہ 5عدد سمرسیبل پمپ ،2عدد موٹرسائیکلز،جنریٹر اور سولر شیشہ برآمد کرلی دریں اثنا صوابی پولیس نے 5245گرام چرس اور 304گرام آئس برامد کرکے دو ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔

متعلقہ عنوان :