25، 40 ہزار والے پریمیم انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 11مارچ کو ہو گی

وپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ کو منعقد ہو گی

جمعہ 1 مارچ 2024 13:27

25، 40 ہزار والے پریمیم انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 11مارچ کو ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) 25اور 40ہزار مالیت کے پریمیم انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 11مارچ جبکہ 200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ کو منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

25 ہزاروالے پریمیم بانڈز کی قرعہ اندازی کراچی جبکہ 40ہزار والے بانڈز کی قرعہ اندازی فیصل آباد میں منعقد ہو گی ۔200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مارچ کو مظفر آباد میں منعقد ہو گی ۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔