علی امین صاحب جو درس آپ قوم کو دے رہے ہیں یہی درس اپنے لیڈر کو پڑھائیں، اختیارولی

وزیراعلیٰ صاحب ہم آپکو ملکی سلامتی کے اداروں پر حملے کرنے نہیں دینگے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا بیان

جمعہ 1 مارچ 2024 18:07

اسلام آباد /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) رہنما و ترجمان مسلم لیگ (ن) کے پی اختیارولی خان نے علی امین گنڈا پور کے اسمبلی خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ علی امین صاحب جو درس آپ قوم کو دے رہے ہیں یہی درس اپنے لیڈر کو پڑھائیں۔ اختیارولی نے اپنے بیان میں کہاکہ گنڈاپور صاحب آپکے پاس جعلی مینڈیٹ ہے آپ پختونخوا کے دس حلقے کھولیں آپکو پتہ لگ جائیگا۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ صاحب ہم آپکو ملکی سلامتی کے اداروں پر حملے کرنے نہیں دینگے۔ اختیارولی نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف مقدمات ختم کرنے کی تڑی سے معلوم ہوا آپ اپنے خلاف مقدمات ختم کرنے آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کاش وزیراعلیٰ صاحب صوبے کے چار کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کوء اعلان کرتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ پختونخوا کی بدقسمتی ہے کہ تین بار جعلی اسمبلی دی گئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ 2013 میں تبدیلی کو روشناس کیا گیا، 2018میں تبدیلی نہیں آئی لائی گئی،2024 میں تبدیلی کو بدقسمت پختونخوا پر تیسری بار مسلط کردیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ کاش نومنتخب وزیراعلیٰ کے پی تعلیمی اداروں سے ہم جنس پرستوں کے جھنڈے اتارنے کے احکامات جاری کرتے۔ اختیارولی نے کہاکہ کاش نومنتخب وزیراعلیٰ کے پی صحت کارڈ میں کی گء اربوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کا اعلان کرتے۔

اختیارولی نے کہاکہ آپ کے دس سالہ حکومت پر بی آرٹی، مالم جبہ، بلین ٹری اور سکول کے فرنیچر چوری کرنے اکزامات ہیں۔انہوںنے کہاکہ پختونخوا کو آپ کی پارٹی نے ایک ہزار ارب کا مقروض کیا اس پر آپکو معافی مانگنی چاہیے تھی۔انہوںنے کہاکہ علی امین کو جعلی مینڈیٹ لیکر کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بننے پر مبارک ہو۔ اختیارولی نے کہاکہ علی امین بطور وزیراعلی محمود خان اور پرویز خٹک سے بھی بدتر وزیراعلیٰ ثابت ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ جعلی اسمبلی اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کو برداشت کرینگے۔