’’اب گاؤں چمکیں گے ‘‘پروگرام فیز 3 میں گائوں کی سطح پر شہروں کی طرز پر میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 1 مارچ 2024 23:01

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ’’اب گاؤں چمکیں گے ‘‘ پروگرام کے تحت گاؤں کی سطح پر بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی جاری ہے، ہر تحصیل میں 5، 5 دیہات کو ماڈل ویلج کا درجہ دیا گیا ہے، ماڈل ویلجز میں بہترین صفائی ستھرائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ ہاوس نمبر،سٹریٹ نمبر کا اندراج، کمرشل ایریااور داخلی و خارجی راستوں کی صفائی یقینی بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کی نگرانی کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں ’’اب گاؤں چمکیں گے ‘‘پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمود اقبال گوندل، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گجرات عثمان احمد،پی ایس او دانش مرزا، ایس این اے محمد اسد اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :