ج*شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے،احتجاج جاری

جمعہ 1 مارچ 2024 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) 201دن بیت جانے باوجود سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں سکھر کے صحافیوں کی جانب سے احتجاجی تحریک و علامتی بھوک ہٹرتال کا سلسلے جاری ہے اس سلسلے میں سکھر یونین ا?ف جرنلسٹ کی جانب سے سکھر پریس کلب کے رہنما شہزاد تابانی کی قیادت میںسکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا اس موقع پر صحافیوں نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شدید نعرے بازی کی، احتجاج میں نصراللہ وسیر، جلال الدین بھیو، سحرش کھوکھر، یار محمد سومرو، علی کھوسو، اظہر دایو، ، دیدار انڑ، فقیر مشتاق منگریو، اشفاق کھوسو، بخش علی پہلپوٹو، صلاح الدین سمیجو، گلزار شاہ ،طفیل وسطڑو، عقیل قریشی، نادر سنجرانی، محمد علی سولنگی اسلم دایو ،ماجد ڈنور اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ شہید جان محمد مہر کی جام شہادت کو 201روز مکمل ہوگئے تاہم قاتل تاحال گرفتار نہیں کیئے گئے جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے لیکن جان محمد شہید کے خون سے انصاف نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ جب تک شہید جان محمد کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا تب تک جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔