گنڈاپور صاحب آپکے پاس جعلی مینڈیٹ ہے ، اختیار ولی

علی امین صاحب جو درس آپ قوم کو دے رہے ہیں یہی درس اپنے لیڈر کو پڑھائیں،ترجمان (ن)لیگ کے پی کے

جمعہ 1 مارچ 2024 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) رہنما و ترجمان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا اختیارولی خان نے کہا ہے کہ علی امین صاحب جو درس آپ قوم کو دے رہے ہیں یہی درس اپنے لیڈر کو پڑھائیں،گنڈاپور صاحب آپکے پاس جعلی مینڈیٹ ہے ،آپ پختونخوا کے دس حلقے کھولیں آپکو پتہ لگ جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار اختیار ولی خان نے نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے اسمبلی سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب ہم آپکو ملکی سلامتی کے اداروں پر حملے کرنے نہیں دینگے، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات ختم کرنے کی تڑی سے معلوم ہوا آپ اپنے خلاف مقدمات ختم کرنے آئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ کاش وزیراعلیٰ صاحب صوبے کے چار کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کوئی اعلان کرتے،یہ پختونخوا کی بدقسمتی ہے کہ تین بار جعلی اسمبلی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اختیا ر ولی نے کہا کہ 2013 میں تبدیلی کو روشناس کیا گیا، 2018 میں تبدیلی آئی نئی لائی گئی،2024 میں تبدیلی کو بدقسمت پختونخوا پر تیسری بار مسلط کردیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ کاش نومنتخب وزیراعلیٰ کے پی تعلیمی اداروں سے ہم جنس پرستوں کے جھنڈے اتارنے کے احکامات جاری کرتے ،کاش نومنتخب وزیراعلیٰ کے پی صحت کارڈ میں کی گئی اربوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کا اعلان کرتے۔

انہوںںے کہاکہ آپکے دس سالہ حکومت پر بی آرٹی، مالم جبہ، بلین ٹری اور سکول کے فرنیچر چوری کرنے اکزامات ہیں،پختونخوا کو آپکی پارٹی نے ایک ہزار ارب کا مقروض کیا ،اس پر آپکو معافی مانگنی چاہیے تھی۔انہوںنے کہا کہ علی امین کو جعلی مینڈیٹ لیکر کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بننے پر مبارک ہو،علی امین بطور وزیراعلیٰ محمود خان اور پرویز خٹک سے بھی بدتر وزیراعلیٰ ثابت ہونگے،خیبرپختونخوا کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ جعلی اسمبلی اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کو برداشت کرینگے۔