نیشنل اوپن پولو چیمپن شپ ،ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے بی این پولو ٹیم کو ہرا دیا

ہفتہ 2 مارچ 2024 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرا پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپن شپ مین ٹورنامنٹ کے چوتھے دن اہم میچ کھیلا گیا جس میں ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد بی این پولو کی ٹیم کو 8-7 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

میچ کا ٹائم بارش آنے کی وجہ سے تبدیل کردیا گیا تھا اس کے باوجود فیملیز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعدادجناح پولو فیلڈز کے گرائونڈ میں موجود تھی۔

ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس اور بی این پولو کے درمیان دلچسپ میچ ہوا جو ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے 8-7 سے جیتا،ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی اور خوان زبیرارے نے تین تین جبکہ راجہ تیمور ندیم نے دو گول سکور کیے، بی این پولو کی طرف سے سنٹی لوسا نے چار اور ہلریو رئیوز گنزو نے تین گول سکور کیئے،ترجمان کے مطابق آج بروز اتوار ڈی ایس پولو کا مقابلہ ایف جی پولو سے ہوگا۔