آفتاب احمدخان شیرپاؤکاخیبرپختونخواہ میں بارش، برفباری اور غیرمعمولی موسمی حالات سے ہونے والے حادثات میں 17 افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں بارش، برفباری اور غیرمعمولی موسمی حالات سے ہونے والے حادثات میں 17 افراد کی ہلاکت، درجنوں زخمیوں اور بے شمار گھروں کی تباہی سمیت دیگر مالی نقصان کا سن کر بہت دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں شدت آرہی ہے۔ اگر ہم نے آج موثر اور دیرپا اقدامات نہ کئے تو کل صورتحال کو قابو کرنا مشکل ترین ہوجائے گا۔