ڈی ایس پولو نے ایف جی پولو ٹیم کو 10-9 سے ہرا دیا

اتوار 3 مارچ 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2024ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرا پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپن شپ مین ٹورنامنٹ سپانسرڈ بائی عسکری بینک، حبیب میٹرو بینک اور فیصل بینک کے پانچویں دن ایک زبردست میچ کھیلا گیا جس میں ڈی ایس پولو نے سنسی خیز مقابلے کے بعد ایف جی پولو ٹیم کو 10-9 سے ہرا دیا۔ میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

جناح پولو فیلڈز میں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ مین ایونٹ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ اس موقع پر عسکری بینک، حبیب میٹرو بینک اور فیصل بینک کے آفیشلز بھی گرانڈ میں موجود تھے۔ ڈی ایس پولو نے زبردست مقابلے کے بعد ایف جی پولو کو آخری لمحات میں 10-9 سے ہرا دیا۔ ڈی ایس پولو کی طرف سے انگلش کھلاڑی میکس چارلٹن نے آٹھ گول، نکو رابٹس اور احمد علی ٹوانہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے راول لیپ لا سیٹ نے سات،راجہ میکائل سمیع اور ایندریس فرنانڈو نے ایک ایک گول سکور کیا۔ منگل کو بی این پولو کا مقابلہ ڈی ایس پولو سے ہوگا۔