تحقیقات کی فضا کو پروان چڑھا کر مستحکم زرعی ترقی ا ورتخفیف غربت کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی

اتوار 3 مارچ 2024 20:30

فیصل آباد- 03 مارچ (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2024ء) وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ افرادی قوت اور مسائل کے حل پر مبنی تحقیقات کی فضا ء کو پروان چڑھا کر مستحکم زرعی ترقی اور تخفیف غربت کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے جی زرعی یونیورسٹی ایلومنائی کے اجلاس سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو کم پیداواریت،پانی کی کمیابی، موسمیاتی تبدیلیوں،اِن پُٹ کا غیر دانشمندانہ استعمال، تصدیق شدہ بیج کی نا مناسب دستیابی اور منڈی کے مسائل کی وجہ سے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔ جس کے لئے زرعی سائنسدانوں کو کاشتکاروں کے ساتھ مضبوط روابط استوار کرتے ہوئے بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :