لیچی کی کاشت کے لئے گرم مرطوب آب وہوا موزوں ہے،ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد

پیر 4 مارچ 2024 11:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے لیچی کی کامیاب کاشت کے لئے گرم مرطوب آب وہوا کوموزوں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما کے دوران پودے کی درست نشوونما اور بڑھوتری کے لئے ہوامیں نمی کا ہونا بھی ضروری ہے۔ ادارے نے کہا کہ زیر و ڈگری سینٹی گریڈ سے کم اور 45ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت لیچی کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

ادارے نے کہاکہ باغبان رواں ماہ کے دوران لیچی کے نئے پودے بھی لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کی مشاورت سے سفارش کردہ اقسام کے صحت مند و معیاری پودے لگائے جائیں تو صحیح النسل ہونے کے باعث وہ بہترین پیداوار دیتے ہیں۔ ادارے نے کہاکہ نئے پودے لگانے کے لئے اس بات کابھی خاص خیال رکھنا چاہیے کہ وہ علاقے کی زمین اورموسم سے مطابقت رکھنے کے علاوہ مناسب قد و عمر کے ہوں جنہیں اچھے رو ٹ سٹاک سے پیوند کیاگیاہو۔ادارے نے کہاکہ باغبان و کاشتکار ہمیشہ سرکاری یا بااعتماد نرسریوں سے پودے خریدیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی نقصان، مشکل،پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :