امرود کی کاشت کیلئے گرم مرطوب، نیم گرم مرطوب،معتدل آب وہو انتہائی موزوں ہے،ڈاکٹرخالد اقبال

پیر 4 مارچ 2024 11:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) امرود کی کاشت کیلئے گرم مرطوب، نیم گرم مرطوب،معتدل آب وہواانتہائی موزوں ہے جبکہ امرود کی کاشت کیلئے 23ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 28ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت انتہائی آئیڈیل ہوتاہے اس لئے امرود کے باغبا ن امرود کی کاشت کیلئے موزوں موسم سے بھر پور استفادہ کریں تاکہ انہیں اچھی پیداوار مل سکے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرخالد اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد نے کہا کہ امرود کا پودا انتہائی حساس طبیعت کامالک ہوتاہے اس لئے اگر درجہ حرارت گرجائے تو چھوٹے پودے مرجھانا اور مرناشروع ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امرود کا پودا لگانے کے بعد پہلے تین سال تک اسے سردی سے بچانے کاخاص خیال رکھناہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ باغات سے اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بہت سے کاشتی امور اہم کردار ادا کرتے ہیں جنہیں بروئے کارلا کر اچھی پیداوار لی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر آب و ہوا پودے کے مزاج سے مطابقت نہ رکھتی ہو تو وہاں پھل دار پودے نہیں لگانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :