گندم کے کاشتکاروں کو فصل کی آخری آبپاشی رواں ماہ مارچ کے آخری ہفتہ تک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 4 مارچ 2024 18:42

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) محکمہ زراعت توسیع عارفوالا نے گندم کے کاشتکاروں کو فصل کی آخری آبپاشی رواں ماہ مارچ کے آخری ہفتہ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا گیا ہے کہ کاشتکار25 مارچ تک فصل کی آخری آبپاشی مکمل کرلیں انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار گندم پر سست تیلے کے حملے کی صورت میں زرعی زہریں ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ ان کے اثرات اچھے نہیں ہوتے اگرتیلے کا حملہ شدید ہوتو ٹھنڈے پانی کا سپرے کیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :