ڈپٹی کمشنرکے غیرقانونی پارکنگ کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کے احکامات جاری

پیر 4 مارچ 2024 19:50

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے افسران سے میٹنگ کی اورچیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ذیل گھر میں پارکنگ فیس کو مقرر کرنے اور پرچی فیس پر شکایات نمبر ادراج کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کو متحرک کا جائے۔شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن کو جاری رکھا جائے،سیوریج کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے۔فلٹریشن پلاٹس کو سو فیصد فعال کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے۔میونسپل کمیٹی کی دوکانوں کے کرایہ جات اور بقایا جات کا جائزہ لیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :