Live Updates

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

پیر 4 مارچ 2024 21:18

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت مریضوں کو مفت ادویات و آپریشن کے سامان کی مفت فراہمی میں نیورو انسٹی ٹیوٹ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبرپرآگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا تو پی آئی این ایس میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو تمام ادویات و سرجری کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی گئیں جس پر محکمہ صحت کے حکام نے حکومتی پالیسی پر عملدرامد یقینی بنانے پر پنز انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

اس سلسلے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر آصف بشیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں پنز میں مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور حکومت کی جانب سے دئیے گئے فنڈز خالصتاًمریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونگے۔ پروفیسر آصف بشیر نے حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے پر انتظامیہ ، ڈاکٹرز اور نرسز کو شاباش دی اور کہا کہ اسی عزم کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات