انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پیر 4 مارچ 2024 23:10

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر279.40روپے سے کم ہو کر279.20روپے ہو گئی تاہم اوپن *مارکیٹ میں2پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر282.03روپے سے بڑھ کر282.05روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قدر304.21روپے سے بڑھ کر 304.51روپے ہو گئی جبکہ 43پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر355.05روپے سے بڑھ کر355.48روپے پر جا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :