پاکستان کےاہم شعبوں کی نمایاں کمپنیوں کے منافع میں سال 2023 کے دوران نمایاں اضافہ

منگل 5 مارچ 2024 18:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) پاکستان کے کارپوریٹ شعبہ کے منافع میں سال 2023 کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ معروف کمپنیوں کے مالیاتی اعدادوشمار ، پاکستان سٹاک ایکسچینج اور ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق سال 2023 کے دوران اہم شعبہ جات کی معروف کمپنیوں کومجموعی طور پر 16کھرب66 ارب 40 کروڑ 60 لاکھ روپے کا منافع حاصل ہواجو سال 2022 کےمقابلہ میں 45 فیصد زیادہ ہے۔

سال 2022 میں کارپوریٹ شعبہ کی اہمت کمپنیوں کو 11 کھرب48 ارب 4 کروڑ 30 لاکھ روپے کامنافع حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمار کے مطابق سال2023 کےدوران بینکوں کو 563663 ملین روپے کامنافع حاصل ہواجو سال2022 کے مقابلہ میں 83 فیصد زیادہ ہے۔ سال2022 میں بینکوں کو 308737 ملین روپے کامنافع ہوا تھا۔ تیل و گیس تلاش اور نکالنے والی کمپنیوں کو سال 2023 کےدوران 481884 ملین روپے کا منافع ہواجو سال 2022 کے مقابلہ میں 60 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

سال 2022 میں ان کمپنیوں کو 301249 ملین روپے کامنافع ہواتھا۔ سال2023 میں کھاد سازکمپنیوں کو 143846 ملین روپے کامنافع ہوا جو سال 2022 کے مقابلہ میں 38فیصد زیادہ ہے۔ سال 2022 میں کھادسازکمپنیوں کو 104517 ملین روپے کا منافع ہوا تھا۔ اسی طرح سیمنٹ سازکمپنیوں کو سال 2023 کے دوران 114505 ملین روپے کا منافع ہوا جو سال 2022 کے مقابلہ میں 46 فیصد زیادہ ہے ۔ سال 2022 میں سیمنٹ سازکمپنیوں کو 78597 ملین روپے کامنافع ہوا تھا۔

بجلی کے شعبے کو گزشتہ سال کے دوران 82431 ملین روپے کا منافع ہواجو سال2022 کےمقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے ۔ سال2022 میں بجلی کے کمپنیوں کو 51625 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے سے متعلق کمپنیوں کو سال 20323 کے دوران 53104 ملین روپے کا منافع حاصل ہواجو سال 2022 کے مقابلہ میں 13 فیصدزیادہ ہے ۔ سال 2022 میں ٹیکسٹائل کمپنیوں کو 46883 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو گزشتہ سال کے دوران 39242 ملین روپے کا منافع ہوا جو سال 2022 کے مقابلہ میں 52 فیصد کم ہے۔ سال2022 میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 81332 ملین روپے کا منافع حاصل ہواتھا۔ آٹو موبائل سے متعلق کمپنیوں کو گزشتہ سال کے دوران 29011 ملین روپے کا منافع حاصل ہواجو سال2022 کےمقابلے میں 75 فیصد زیادہ ہے ۔ سال 2022 میں آٹو موبائل کی کمپنیوں کو 16567 ملین روپے کامنافع ہواتھا۔ تیل صاف کرنے والے کارخانوں کو گزشتہ سال کے دوران 18790 ملین روپے کا منافع ہوا جو سال 2022 کے مقابلہ میں 32 فیصد کم ہے۔ سال 2022 میں تیل صاف کرنے والےکارخانوں کو 27624 ملین روپے کامنافع حاصل ہوا تھا۔ \395