ایس آئی یو کی کارروائی، چوری کی واردات میں مطلوب گینگ کا کارندہ گرفتار

بدھ 6 مارچ 2024 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں چوریاں کرنے والے گینگ کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق 3دسمبر2023کو بحریہ ٹاؤن میں ایک گھر سے نامعلوم چوروں نے کیش، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں اور موبائل فونز چوری کیے تھے۔

(جاری ہے)

ایس آئی یو نے چوری کی اس واردات میں ملوث گینگ کے کارندے اسماعیل ولد مومن کو اتحاد ٹائون سے گرفتار کر کےگھڑیاں اور2 طلائی انگوٹھیاں برآمدکرلیں ۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بحریہ ٹائون میں کئی چوریاں کی ہیں ۔ایس آئی یوملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :