نوشہرہ۔۔ بزرگ والدہ کے سامنے جوان سال طالبعلم بیٹے کو ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا

جمعرات 7 مارچ 2024 23:16

ئ نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) نوشہرہ مٹھا خیل خویشیگی بالا میں بزرگ والدہ کے سامنے جوان سال طالبعلم بیٹے کو ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 29سالہ زین اللہ آپنی بزرگ والدہ مسماة سرتاجہ کو ہسپتال لے جارہا تھا کہ ملزمان نے گھات لگاکر فائرنگ کردی فائرنگ سے زین اللہ شدید زخمی ہوگیا اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو شک تھا کہ مقتول ان کے بھائی کے قتل میں ملوث ہے۔قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقتول کی والدہ کی مدعیت میں چار ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاگیا۔