صوابی میں چارباغ کےمقام پر ٹریفک حادثے میں پانچ افرادزخمی

جمعہ 8 مارچ 2024 13:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) صوابی کےعلاقہ چار باغ کے مقام پر رکشہ کا ایکسل ٹوٹنے کے نتیجے میں پیش آنےوالے ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتےہی ایمرجنسی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولنس جائے حادثہ پہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے باچا خان میڈیکل کمپلکس شاہ منصور منتقل کردیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں مسماۃ (ب) عمر 39 سال،مسماۃ (ن) عمر 38 سال ، مسماۃ (س) عمر 42 سال ساکنان باقر،مسماۃ (ا) عمر 28 سال سکنہ چارباغ اورلڑکا لقمان عمر 14 سال سکنہ باقر شامل ہیں ۔