Live Updates

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر پی ٹی آئی عہدیدار کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار

جمعہ 8 مارچ 2024 22:54

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر ..
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر پی ٹی آئی عہدیدار کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مقامی عہدیدار اختر حسین قریشی کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی وٹس ایپ گروپ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ایک پوسٹ لگائی جس کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی عدنان ٹیپو نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم اختر قریشی کو گرفتار کرلیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات