صوابی،چوری کی الگ الگ وارداتیں

نامعلوم موٹر سائیکل سوار گھروں کے دروازوں کے تالے توڑ لاکھوں روپے نقدی اور زیورات چھین کر فرار

جمعہ 8 مارچ 2024 21:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) چوری کی الگ الگ وارداتوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھروں کے دروازوں کے تالے توڑ لاکھوں روپے نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ موضع مرغز میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خالد خان کے گھر کا تالہ توڑ کر دو لاکھ روپے نقدی کے علاوہ ڈیڑھ تولے سونا ۔

(جاری ہے)

چار سیٹ جیولری اور موبائل فون چوری کی جبکہ مالک مکان گھر کے دروازے پر آکر کٹھکٹھایا تو اندر سے دو افراد جن میں ایک مسلح تھا خالد خان پر وار کرکے فرار ہوگئے دریں اثنا چھوٹا لاہور میں مشتاق کے گھر تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تالہ توڑ کر کمروں کی تلاشی کی اور وہاں سے تین تولے زیوارات، ایک عدد پستول اور دو لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔

زیدہ اور چھوٹا لاہور پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔