صدارتی الیکشن،(آج)ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی

0پولیس اہلکار ریڈ زون میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،ذرائع

جمعہ 8 مارچ 2024 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) صدارتی انتخابات سے قبل سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرلیے گئے،(آج)ہفتہ کو ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صدارتی الیکشن کے حوالے سے (آج)ہفتہ کوریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، اس حوالے سے 600پولیس اہلکار ریڈ زون میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر متعلقہ افراد کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی، پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت صرف پاسز کے ساتھ ہوگی۔دفعہ 144ریڈ زون میں پہلے سے نافذ ہے،صرف وی وی آئی پی والے اسکواڈ کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت ہوگی۔