مسلم سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے تھائی کھانوں کا حلال ورژن

اتوار 10 مارچ 2024 09:30

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2024ء) تھائی لینڈ نے مسلم سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے اپنے مشہور کھانوں کے ہلال ورژن تیار کرنے پر توجہ دینا شروع کر دی ۔عرب نیوز کے مطابق بدھ مت کی اکثریتی کے حامل تھائی لینڈ زیادہ سے زیادہ مسلم ممالک کے سیاحوں کو اپنے سیاحتی مقام کی جانب راغب کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گذشتہ مہینے سے دنیا کے حلال باورچی خانے‘ اور جنوب مشرقی ایشیا کے ’حلال مرکز‘ کے طور پر فروغ دینے کے لیے28۔

2024 کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ میں حلال فوڈ کے حوالے سے ضوابط کو یقینی بنانے کا ذمہ دار مرکزی ادارہ بنکاک کی چولالونگ کارن یونیورسٹی میں قائم کردہ حلال سائنس سینٹر نے ایک معیاری نظام تیار کیا ہے جسے ہلال انشورنس لائبیلٹی کوالٹی سسٹم یا ہلال کیو کہا جاتا ہے۔ یہ نظام 770 سے زائد کھانوں کی فیکٹریوں اور سات ہزار ریستورانز میں استعمال کیا جاتا ہے انہیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی تشہیر میں ’ہلال‘ لفظ کا استعمال کریں۔حلال سائنس سینٹر کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر ونائی دہلان نے کہا کہ صرف بنکاک میں 900 ریستورانز موجود ہیں جو مسلم سیاحوں کے استقبال کے لیے کافی ہیں۔

متعلقہ عنوان :