پنجابی کلچر ڈے 14 مارچ کومنایا جائے گا

پیر 11 مارچ 2024 22:10

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) پنجابی کلچر ڈے 14 مارچ کومنایا جائے گااس دن کے حوالہ سے جہانیاں سمیت صوبہ پنجاب بھر میں منعقدہ پروگرامز میں مقامی ثقافت‘ کھانے‘لباس‘ دستکاری‘ فنون لطیفہ‘ کھیل‘زرعی ومقامی مصنوعات کواجاگر کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر رنگا رنگ کلچرل پروگرام،گھڑ ڈانس، ڈھول جھومر سمیت مختلف ایونٹس ہونگے اور اس موقع پر سوہنے پنجاب کے کلچر اور روایات کو اجاگر کیا جائے گا۔

سکولوں میں14مارچ کو ہونے والے کلچر ڈے میںپنجاب کے روایتی کھیلوں کو خصوصی جگہ دی جائے گی جن میں ٹائر ریس،شٹاپو،پٹھو گرم،کوکلا چھپاکی ،کبڈی،لڈی،بھنگڑا،چمٹا قوالی اور پنجاب کے دیگر ثقافتی کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے جبکہ طلباء و اساتذہ کرام پنجاب کے روایتی لباس کرتہ،لاچہ،پگڑی زیب تن کریں گے اور پنجاب کے روایتی کھانے پکائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :