پی ایچ ڈی سکالر فدا حسین کا تحقیقی مقالے کا دفاع

منگل 12 مارچ 2024 04:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالر فدا حسین نے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا۔ ان کے مقالے کا عنواں ملاکنڈ میں جدید نظم کا ارتقاء تنقیدی مطالعہ تھا۔

(جاری ہے)

ان کے نگران استاد ڈاکٹر شیر زمان سیماب پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی جبکہ بیرونی ممتحن ڈاکٹر سید ظفر اللہ بخشالی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ پشتو عبدالولی خان یونیورسٹی مردان تھے اندرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر روح اللہ چئیرمن شعبہ پشتو جامعہ پشاور تھے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ حیات ڈایریکٹر پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی، ڈاکٹر نور محمد دانش بیٹنی، ڈاکٹر بشرا اکرام، ڈاکٹر سید محی الدین ھاشمی سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ سکالر نے تمام سوالات کا مدلل جوابات دئیے۔