ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے زیر اہتمام "روخانہ چارسدہ اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول" کی اختتامی تقریب

منگل 12 مارچ 2024 23:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے زیر اہتمام "روخانہ چارسدہ اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول" کی اختتامی تقریب، اسپورٹس مقابلوں سمیت شجر کاری ، مارشل آرٹس ، جمناسٹک ، ٹیبلو ، مشاعرہ اور تقریری مقابلوں کا انعقاد ، اختتامی تقریب میں فیسٹول کے شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے زیر اہتمام تین روزہ "روخانہ چارسدہ اسپورٹس اور کلچرل فیسٹول" کی اختتامی تقریب عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی، فیسٹول میں اسپورٹس کے مقابلوں کے علاوہ شجر کاری ، مارشل آرٹس ، جمناسٹک ، ٹیبلو ، مشاعرہ اور تقریری مقابلے بھی منعقد ہوئے، خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خواتین کی معاشرے کی تعمیر وترقی میں خدمات کو سراہا گیا، اختتامی تقریب میں فیسٹول کے شرکائ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے، فیسٹیول کا مقصد علاقے کے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ خواتین کے معاشرے میں اہم کردار کو اجاگر کرنا تھا، اسپورٹس فیسٹیول 6-8 مارچ تک جاری رہا، علاقے کے لوگوں نے فیسٹیول کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں کے غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگ میل قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :