Live Updates

خاور مانیکا پر زمین پر قبضہ کیس کی ایف آئی آر خارج کروانے کے کیس کی سماعت

منگل 12 مارچ 2024 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ میں خاور مانیکا پر زمین پر قبضہ کیس کی ایف آئی آر خارج کروانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاور مانیکا پر اینٹی کرپشن نے قبرستان کی زمین پر قبضے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

(جاری ہے)

خاور مانیکا کی مزکورہ کیس میں ضمانت ہو چکی ہے۔ مگر اینٹی کرپشن کے پاس کیس ابھی بھی درج ہے۔ عدالت مذکورہ کیس کی ایف آئی آر خارج کرے۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ اس میں چالان ابھی تک جمع نہیں ہوا۔ چالان تیار ہے، بس جمع ہونا ہے، میں چالان کے بارے میں متعلقہ پراسیکیوٹر سے پوچھ کر بتاتا ہوں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دئیے کہ آپ چالان جمع کروائیں، اس میں سے کیا نکالنا ہی عدالت نے سرکاری وکیل کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات