کوہلو رمضان المبارک کا دوسرا دن،مہنگائی نے روزے داروں کی چیخیں نکال دیں

بدھ 13 مارچ 2024 20:49

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) کوہلو رمضان المبارک کا دوسرا دن،مہنگائی نے روزے داروں کی چیخیں نکال دیں،سستا بازار کس درد کی دوا نہیں ہے، صارفین کی شکایتیںآج رمضان المبارک کا دوسرا دن ہے ،دکانداروں اور سبزی فروشوں کی طرف سے مصنوعی مہنگائی نے غریب روزے داروں کی چیخیں نکال دیں ،ادھر چینی کا نرخ ہے کہ 150 روپے سے نیچے آنے کا نام بھی نہیں لے رہا ہے، آج ٹماٹر نے بھی ڈبل سنچری مکمل کی بلکہ ڈبل سنچری سے آگے نکل گئی،سستا بازار میں موجود پرائس کنٹرول کمیٹی کے شہریوں کی طرف سے ممبروں نے بتایا کہ اس سستا بازار سے عام غریب کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے،یہاں پر چاول کلو کے حساب سے نہیں بلکہ تھیلہ کے حساب سے دیا جارہا ہے،اب کوئی غریب مزدور اگر اپنے پورے دن کی دیہاڑی بھی لگا دے تو ایک تھیلہ چاول نہیں خرید سکتا ہے،اس موقع پر موجود دیگر صارفین نے بھی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سستا بازار سے عام غریب کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے جہاں پر روز مرہ اشیا دستیاب نہیں ہیں ،چاول اور گھی بھی بڑے بڑے تھیلوں میں دستیاب ہیں جو عام عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں، جبکہ دوسری طرف پرائس کنٹرول کمیٹی بھی اپنی زمہ داریوں سے مکمل غافل ہے، دکانداروں سبزی فروشوں اور قصابوں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے،جو دکاندار جتنا مرضی نرخ مقرر کرے کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا ہی