پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 08ملزمان گرفتار

جمعرات 14 مارچ 2024 15:17

پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 08ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم خالد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،نصیرآباد پولیس نے ملزم حبیب سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم عمر سے 20روند،ٹیکسلانے ملزم حمزہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم نورسے 07روند،چونترہ پولیس نے ملزم نعیم سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن،ملزم وسیم سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن،ملزم محمد شیر علی سے01کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

\378